QR CodeQR Code

تبلیغی مراکز میں موجود افراد باہر نہ آئیں، انکے مراکز ہی کو قرنطینہ تصور کیا جائے گا، آئی جی سندھ

31 Mar 2020 22:39

پولیس افسران کو جاری ہدایت نامہ کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ مزید نئے لوگ ان مراکز میں اندر داخل نہ ہوسکیں، مراکز میں راشن اور دیگر ضروری چیزوں کی ترسیل کو یقینی بنائیں، تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں موجود ان مراکز اور ان میں موجود افراد کی فہرست مرتب کرکے ارسال کریں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ تبلیغی مراکز میں موجود افراد باہر نہ آئیں اور نہ ہی باہر سے کسی کو اندر جانے کی اجازت ہو، ان مراکز کو قرنطینہ تصور کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے تبلیغی جماعت سے متعلق ہدایات میں کہا ہے کہ پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں موجود تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد نہایت شائستگی کے ساتھ ہدایت دیں کہ وہ تبلیغی مراکز میں موجود رہیں اور ان مراکز کو قرنطینہ تصور کیا جائے۔ آئی جی نے کہا کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ مزید نئے لوگ ان مراکز میں اندر داخل نہ ہوسکیں، مراکز میں راشن اور دیگر ضروری چیزوں کی ترسیل کو یقینی بنائیں، ان میں موجود افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں۔

مشتاق مہر نے مزید ہدایت دی کہ تبیلغی مراکز میں موجود افراد کو باہر نہ آنے دیا جائے، تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں موجود ان مراکز اور ان میں موجود افراد کی فہرست مرتب کرکے ارسال کریں۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب حیدرآباد کی نور مسجد میں موجود تبلیغی جماعت کے 36 افراد کے کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ آئے، جہاں جماعت کے تقریبا 200 اراکین کو ابتدائی طور پر قرنطینہ کردیا گیا تھا، یہ افراد 11 سے 15 مارچ تک لاہور کے قریب منعقدہ ہزاروں افراد پر مشتمل رائیونڈ کے تبلیغی جماعت سے واپس آئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 853866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853866/تبلیغی-مراکز-میں-موجود-افراد-باہر-نہ-ا-ئیں-انکے-ہی-کو-قرنطینہ-تصور-کیا-جائے-گا-آئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org