0
Tuesday 31 Mar 2020 22:52

پاکستان ایک غریب ملک ہے اس کی معیشت کی تباہی اصل میں پورے ملک کی تباہی ہوگی، روف خان ساسولی 

پاکستان ایک غریب ملک ہے اس کی معیشت کی تباہی اصل میں پورے ملک کی تباہی ہوگی، روف خان ساسولی 
اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل بلوچ رہنما رئوف خان ساسولی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نجات کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیچ پر آنا ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک ایمرجنسی کا شکار ہے، پوری دنیا میں عالمی جنگ جیسی کیفیت پیدا ہوچکی ہے، پاکستان ایک غریب ملک ہے اس کی معیشت کی تباہی اصل میں پورے ملک کی تباہی ہوگی، ضرورت اس امر کی ہے کہ تفتان، کپتان اور زلفی بخاری کے معاملات سے بالاتر ہوکر سوچا جائے۔ کرونا کی روک تھام اس وقت پوری قوم کا اہم ترین مسئلہ ہے، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر صرف اور صرف کرونا کی روک تھام کی طرف توجہ دی جائے، اگر اس موذی مرض کی طرف توجہ نہ دی گئی تو غریب گھرانے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے حوالے سے وزیراعظم اپنے احکامات پر عمل کرائیں جبکہ عوام بھی لاپرواہی کرنے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جو کارخانے بند ہیں۔ ان کے مالکان اپنے مزدوروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کریں، حالیہ بارشوں کی وجہ سے کسانوں کی فصلوں کا جو نقصان ہوا ہے، اس کے ازالہ کیلئے غریب کسانوں کے قرضے معاف کئے جائیں، صوبائی سطح پر لوگوں کی آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد کی جائے غریب کو مفت علاج کی سہولت دی جائے۔ روف ساسولی نے خاص طو ر پر پنجاب کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اٹلی اور امریکہ سے سبق حاصل کریں اور لاک ڈاون کی مکمل پابندی کریں جس طرح دیگرصدیوں میں جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 853873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش