QR CodeQR Code

جماعت اسلامی بغیر رنگ نسل مذہب ذات پات برادری کے خلق خدا کی خدمت میں مصروف عمل ہے، ڈاکٹر صفدر ہاشمی

31 Mar 2020 23:10

ڈاکٹر صفدر ہاشمی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اقلیتوں تک بھی پہنچے گی، جماعت اسلامی کا کارکن بغیر کسی ذات پات کے فرق کے ہر مستحق تک پہنچے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے خواجہ سرابرادری میں راشن تقسیم کیا، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اسلام ایک ایسا دین ہے کہ جس میں سب کے لیے آسانی ہے جس میں سب کے حقوق یکساں ہیں، جماعت اسلامی بغیر کسی تقسیم کے انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے یہ ایک ایسا موقع تھا کہ جس پر سب جماعتوں کو چاہیے تھا کہ ایک پیج پر ہوتے لیکن تمام جماعتیں اپنی سیاست چمکانے اور تنقید برائے تنقید میں مصروف ہیں، جماعت اسلامی اقلیتوں تک بھی پہنچے گی، جماعت اسلامی کا کارکن بغیر کسی ذات پات کے فرق کے ہر مستحق تک پہنچے گا۔ اس موقع پر خواجہ سرا ایسوسی ایشن ملتان کی صدر میڈیم بلالی نے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واحد جماعت اسلامی ہے جو ووٹوں کے لیے نہیں بلکہ ہماری امداد کے لیے آئی ہے ہم جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر چوہدری اطہر عزیز، اسرار حسین اور فرحال ملک بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 853880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853880/جماعت-اسلامی-بغیر-رنگ-نسل-مذہب-ذات-پات-برادری-کے-خلق-خدا-کی-خدمت-میں-مصروف-عمل-ہے-ڈاکٹر-صفدر-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org