QR CodeQR Code

ملتان قرنطینہ کے باہر المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کا کیمپ بارہویں روز بھی جاری

1 Apr 2020 01:34

ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی کا کہنا تھا کہ المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے پلیٹ فارم سے ہم گذشتہ پندرہ دنوں سے شہر کے مختلف مقامات پر جراثیم کش سپرے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام قرنطینہ سنٹر ملتان کے باہر کیمپ کا سلسلہ بارہویں روز بھی جاری ہے، کیمپ میں مختلف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، کیمپ میں زائرین اور طلاب کے لیے ضروری اشیاء پر مشتمل سامان روانہ کیا گیا، کیمپ کے بارہویں روز صوبائی اور ضلعی رہنمائوں نے کیمپ میں زائرین کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور اُن کی رہنمائی بھی کی، علاوہ ازیں المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے پلیٹ فارم سے شہر کے مختلف علاقوں جراثیم کش سپرے کیا گیا، جراثیم کش اسپرے امام بارگاہ، مساجد، ہسپتال، شاپنگ مالز اور بسوں پر کیا گیا، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی کا کہنا تھا کہ المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے پلیٹ فارم سے ہم گذشتہ پندرہ دنوں سے شہر کے مختلف مقامات پر جراثیم کش سپرے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853916/ملتان-قرنطینہ-کے-باہر-المجلس-ڈیزاسٹر-منیجمنٹ-سیل-کا-کیمپ-بارہویں-روز-بھی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org