0
Wednesday 1 Apr 2020 03:09

ملتان، زائرین کے بعد تبلیغی جماعت والوں کیلئے قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری تعینات

ملتان، زائرین کے بعد تبلیغی جماعت والوں کیلئے قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری تعینات
اسلام ٹائمز۔ ملتان شہر کے وسط میں موجود ابدالی مسجد کو تبلیغی جماعت کے اراکین کیلئے قرنطینہ سنٹر قرار دیدیا گیا، ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے تبلیغی مرکز میں موجود 397 افراد کو کورنٹائن کر دیا، تبلیغی مرکز کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی، تبلیغی مرکز میں موجود تمام افراد کا کرونا ٹیسٹ کر لیا گیا، کرونا ٹیسٹ رپورٹ میں پازیٹو آنے والے افراد کو طیب اردوگان اسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا جائے گا، جن افراد کی رپورٹ نیگٹیو آئے گی، انہیں بھی 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ اس سے قبل ملتان میں زائرین کے لیے بنایا گیا قرنطینہ سنٹر موجود ہے، جس میں 1270 زائرین موجود ہیں، جہاں پر 84 افراد کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 853924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش