QR CodeQR Code

ملتان، تبلیغی جماعت کے چائنیز رکن میں کرونا کی تصدیق ہوگئی، ترکی ہسپتال مظفرگڑھ منتقل

1 Apr 2020 03:18

ابدالی مسجد قرنطینہ میں موجود چینی شہری اکسٹھ سالہ علی کی طبعیت گذشتہ رات اچانک خراب ہونے پر کورونا کے شبہ میں آئیسولیشن وارڈ منتقل کرکے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے تھے، تاہم آج موصول ہونیوالی رپورٹ کے مطابق علی میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ نشتر ہسپتال ملتان کے آئیسولیشن وارڈ میں ابدالی مسجد قرنطینہ سے منتقل کئے گئے چینی شہری میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، مریض کی حالت خراب، شبہ میں زیر علاج دو ڈاکٹروں سمیت دیگر پانچ مریضوں کی رپورٹ نیگیٹیو آئی، قرنطینہ ملتان میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایس پی سٹی کورونا کے شبہ میں آئیسولیشن وارڈ منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ ابدالی مسجد قرنطینہ میں موجود چینی شہری اکسٹھ سالہ علی کی طبعیت گذشتہ رات اچانک خراب ہونے پر کورونا کے شبہ میں آئیسولیشن وارڈ منتقل کرکے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے تھے، تاہم آج موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق علی میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

تاہم اس حوالے سے ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی رہنما صائمہ انصاری نے بتایا کہ مریض کی حالت بہت خراب ہے، جبکہ وارڈ میں موجود عملہ این نائینٹی فائیو ماسک اور دیگر حفاظتی سامان کے بغیر ڈیوٹیاں دینے پر مجبور ہے۔ ادھر ہسپتال کے دو ڈاکٹروں سمیت ملتان کے رہائشی دیگر پانچ مریضوں کی رپورٹ نیگیٹیو آنے پر انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ علی نامی چینی شہری کو رجب طیب اردوگان منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ قرنطینہ ملتان میں ڈیوٹی کرنے والے ایس پی سٹی جاوید خان کو کورونا کے شبہ میں آئیسولیشن وارڈ منتقل کرکے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853925/ملتان-تبلیغی-جماعت-کے-چائنیز-رکن-میں-کرونا-کی-تصدیق-ہوگئی-ترکی-ہسپتال-مظفرگڑھ-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org