0
Wednesday 1 Apr 2020 10:53

ایران پر پابندیاں ختم کرانے کیلیے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی 

ایران پر پابندیاں ختم کرانے کیلیے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت سرکٹ ہاوس میں کورونا وائرس اور انصاف امداد پیکج کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور ضلع کے تمام ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک بھی موجود تھے۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بین الاقوامی اور قومی سطح پر کورونا وائرس کے ٹرینڈ کا بغور جائزہ لے رہی ہے، اس مقصد کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، کورونا وائرس  سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے دو سب کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، میری سربراہی میں قائم کمیٹی بین الاقوامی سطح پر رابطوں میں مصروف ہے، آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور ایشن بنک کے قرضے ری شیڈول کرانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ رقم کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کی وجہ سے صحت کے شعبے پر خرچ کی جائے گی، حکومت پورپی یونین، جی 77 اور جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہے، وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران پر پابندیاں ختم کرانے کیلیے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے، پابندیوں کی وجہ سے ایران رقم ہونے کے باوجود وینٹی لیٹر نہیں خرید سکتا، وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ دوسری سب کمیٹی وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، یہ کمیٹی لاک ڈاون اور فوڈ سپلائی کا جائزہ لے رہی ہے، اگر مکمل لاک ڈاون کی طرف جانا پڑا تو اس کے لئے تیاری کی ضرورت ہوگی لیکن اس کا فیصلہ وائرس کا ٹرینڈ دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 853927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش