0
Wednesday 1 Apr 2020 09:09

کورونا کا امریکی فوج پر حملہ، ایک ہلاک

کورونا کا امریکی فوج پر حملہ، ایک ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس نے امریکی فوجیوں پر بھی حملہ کر دیا جس سے ایک فوجی جان کی بازی ہار گیا جبکہ 700 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس روز ویلٹ پر کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی ہے، بحری بیڑے پر 70 سے زائد نیوی سیلرز کورونا میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیڑے کے کمانڈر نے اعلیٰ قیادت سے 4 ہزار اہلکاروں کو فوری جہاز سے اتارنے اور دو ہفتوں کے لیے آئسولیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے امریکی بحری بیڑے رونالڈ ریگن پر بھی متعدد اہلکاروں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش