0
Wednesday 1 Apr 2020 09:16

اگلے 2 ہفتے انتہا سے زیادہ درد ناک ہوں گے، امریکی صدر

اگلے 2 ہفتے انتہا سے زیادہ درد ناک ہوں گے، امریکی صدر
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے سبب اگلے دو ہفتے انتہا سے زیادہ درد ناک ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس میں بریفنگ میں ٹرمپ نے کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکا میں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے کورونا سے ڈھائی لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر فاوچی نے تصدیق کی کہ ملک کو کم سے کم ایک لاکھ اموات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ امریکا میں گزشتہ روز کورونا بیماری سے 741 افراد ہلاک ہوئے جس سے مجموعی تعداد تین ہزار 882 ہو گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ 88  ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سبب نیویارک کا سینٹرل پارک اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 853946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش