QR CodeQR Code

کورونا اٹلی میں مزید 837 زندگیاں نگل گیا

1 Apr 2020 09:26

خبر ایجنسی کے مطابق اسپین میں بھی 553 افراد جان سے گئے جہاں اموات کی تعداد 6 ہزار 400 سے اوپر چلی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس منگل کو بھی اٹلی میں 837 زندگیاں نگل گیا، جان سے جانے والوں کی تعداد 12 ہزار 400 سے اوپر چلی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسپین میں بھی 553 افراد جان سے گئے جہاں اموات کی تعداد 6 ہزار 400 سے اوپر چلی گئی، مزید ساڑھے چھ ہزار مریض سامنے آ گئے، برطانیہ میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 381 شہریوں کو زندگی سے محروم کر دیا، مریضوں کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی۔ ادھر بیلجیم میں 192 اور نیدر لینڈز میں 175 افراد ایک ہی روز میں موت کا شکار بن گئے۔وائرس نے دنیا بھر میں 8 لاکھ 37 ہزار افراد کو جکڑ لیا، 41 ہزار اموات سامنے آ چکیں تاہم ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صحت یاب ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853947/کورونا-اٹلی-میں-مزید-837-زندگیاں-نگل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org