QR CodeQR Code

رائیونڈ، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر تبلیغی جماعت کے درجنوں ارکان کو گھروں کو بھجوا دیا گیا

1 Apr 2020 09:30

تبلیغی مرکز میں 27 افراد کے کرونا وائرس مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے تبلیغی اجتماع حویلی میں قرنطینہ سنٹر قائم کردیا ہے جہاں 292 غیر ملکی مہمانوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کے مطابق متعدد افراد کو کالا شاہ کاکو بھی منتقل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ تبلیغی مرکز میں مقیم 292 غیر ملکی مہمانوں کو پنڈال سے قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا، شہر میں سکریننگ کا عمل جاری ہے، منفی رزلٹ کے حامل سینکڑوں افراد کو ان کے آبائی علاقوں کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی مرکز میں 27 افراد کے کرونا وائرس مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے تبلیغی اجتماع حویلی میں قرنطینہ سنٹر قائم کر دیا ہے جہاں 292 غیر ملکی مہمانوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کے مطابق متعدد افراد کو کالا شاہ کاکو بھی منتقل کیا گیا ہے، جن افراد کے رزلٹ منفی آئے ہیں انہیں ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
 
تبلیغی اجتماع حویلی میں مقیم تمام افراد کیلئے کھانے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔ اے سی رائیونڈ کے مطابق رائیونڈ شہر میں موبائل ہیلتھ وین کے ذریعے شہریوں کی سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے، پہلے مرحلے میں 35 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے جن کے رزلٹ آنے کے بعد انتظامیہ مزید اقدامات کیلئے فیصلے کرے گی۔ رائے ونڈ شہر کے داخلی، خارجی راستوں پر ناکے لگا دیئے گئے ہیں، تمام دکانیں بند ہیں، شہر میں مکمل لاک ڈاون ہے۔ رینجرز اور پولیس کے دستے سڑکوں اور گلیوں میں گشت کر رہے ہیں جبکہ شہریوں کو مکمل طور پر گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 853948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853948/رائیونڈ-کورونا-ٹیسٹ-منفی-آنے-پر-تبلیغی-جماعت-کے-درجنوں-ارکان-کو-گھروں-بھجوا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org