QR CodeQR Code

ویٹ نام جنگ کے بعد کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ امریکا کے فوجیوں کی ہلاکت میں ایران براہ راست یا بالواسطہ ملوث ہے، مائیک مولن

16 Jul 2011 15:48

اسلام ٹائمز:عراق کے دورے پر نئے امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عراق میں بڑھتی ہوئی پرتشدد کاروائیوں میں ملوث گروپوں کی بھی ایران ہی حمایت کر رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائیکل مولن نے عسکریت پسندوں کے لئے ایران کی حمایت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریئے میں لکھا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ حالت جنگ میں ہے۔ اداریئے میں لکھا گیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ ایک خطرناک جنگ میں ہے، تاہم اس کا واضح اعلان نہیں کیا۔ جبکہ 2 امریکی اعلیٰ عہدیداروں نے دھمکی دی ہے کہ افغان جنگجووں کی حمایت پر ایران کے خلاف سخت کاروائی کریں گے، القدس فورسز افغان طالبان کو تربیت اور اسلحہ فراہم کر رہی ہیں، امریکا اس پر خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ ایسی اشتعال انگیز کاروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
صدر اوباما نے اپنے بھی امریکی فوجیوں کی ہلاکت میں تہران کے ملوث ہونے کی مذمت کی۔ عراق کے دورے پر نئے امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عراق میں بڑھتی ہوئی پرتشدد کاروائیوں میں ملوث گروپوں کی بھی ایران ہی حمایت کر رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائیکل مولن نے عسکریت پسندوں کے لئے ایران کی حمایت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے پینٹا گون کے پریس ایسوسی ایشن کو بتایا کہ ایران براہ راست انتہا پسند گروپوں کی حمایت کر رہا ہے، جو امریکی فوجیوں کو مار رہے ہیں۔
 اس سے قبل ایران کی طرف سے عسکریت پسندوں کی حمایت کا مسئلہ، امریکی اعلیٰ حکام نے کبھی بھی اس سطح پر نہیں اٹھایا ہے۔ اخبار کہتا ہے کہ ویٹ نام جنگ کے خاتمے کے بعد کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ امریکا کے فوجیوں کی ہلاکت میں ایران براہ راست یا بلا واسطہ طور پر ذمہ دار ہے۔


خبر کا کوڈ: 85395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85395/ویٹ-نام-جنگ-کے-بعد-کسی-بھی-دوسرے-ملک-سے-زیادہ-امریکا-فوجیوں-کی-ہلاکت-میں-ایران-براہ-راست-یا-بالواسطہ-ملوث-ہے-مائیک-مولن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org