0
Wednesday 1 Apr 2020 09:57

سعودی عرب کا دنیا بھر میں حج کی تیاریاں مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کا دنیا بھر میں حج کی تیاریاں مؤخر کرنے پر زور
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو حج کی تیاریاں مؤخر کرنے پر زور دیا ہے۔ سعودی وزیر حج محمد بنتن( Muhammad Benten ) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں سعودی عرب کو مسلمانوں کی صحت عزیز ہے، اس لیے صورتحال واضح ہونے کا انتظار کیا جائے اور حج کے معاہدے نہ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حج اور عمرہ زائرین کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش