QR CodeQR Code

پاکستان کورونا پھیلانے کا گڑھ بن رہا ہے

تبلیغی اجتماع سے کورونا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں پھیلا ہے، کنور خلدون شاہد

فلسطین اور قازقستان میں رپورٹ ہونے والے افراد پاکستان سے گئے تھے

1 Apr 2020 10:08

اپنے آرٹیکل میں سینئر صحافی نے لکھا ہے کہ فلسطین میں 2 کرونا کیس رپورٹ ہوئے اور یہ دونوں پاکستان میں سالانہ تبلیغی اجتماع سے واپس لوٹے تھے نہ صرف فلسطین بلکہ قازقستان لوٹنے والے تبلیغیوں میں بھی کرونا وائرس پایا گیا ہے۔ جس کا مطلب تبلغیوں نے اجتماع کرکے کرونا کو نہ صرف پاکستان میں مزید پھیلا دیا بلکہ جن ممالک میں کرونا نہیں تھا وہاں بھی پہنچا دیا جیسے کہ فلسطین اور قازقستان وغیرہ۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سینئر صحافی اور دنیا نیوز چینل کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے سربراہ کنور خلدون شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں کورونا پھیلانے کا گڑھ بن رہا ہے۔ اپنے تفصیلی آرٹیکل میں کنور خلدون شاہد نے تبلیغی جماعت پہ الزام لگایا ہے کہ تبلیغی جماعت کی وجہ سے کورونا وائرس نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں پھیل رہا ہے۔ کنور خلدون شاہد کا یہ آرٹیکل غیرملکی اخبارات میں شائع ہوا ہے۔ اس آرٹیکل میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سے کورونا کے پھیلاؤ کا سبب مذہبی قوتیں ہیں۔ کنور خلدون شاہد لکھتا ہے کہ حال ہی میں فلسطین میں 2 کرونا کیس رپورٹ ہوئے اور یہ دونوں پاکستان میں سالانہ تبلیغی اجتماع سے واپس لوٹے تھے نہ صرف فلسطین بلکہ قازقستان لوٹنے والے تبلیغیوں میں بھی کرونا وائرس پایا گیا ہے۔ جس کا مطلب تبلغیوں نے اجتماع کرکے کرونا کو نہ صرف پاکستان میں مزید پھیلا دیا بلکہ جن ممالک میں کرونا نہیں تھا وہاں بھی پہنچا دیا جیسے کہ فلسطین اور قازقستان وغیرہ۔ اپنے اس کالم میں انہوں نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان کی حکومت مولویوں کو مسلسل سپورٹ کرتی ہے، یہاں تک ضرورت پڑنے پہ پاک فوج بھی انہی مذہبی قوتوں کے کندھوں پہ رکھ کر بندوق چلاتی ہے۔ کنور خلدون شاہد ایشیا کے 101 سرفہرست صحافیوں میں شامل ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 853954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853954/تبلیغی-اجتماع-سے-کورونا-نہ-صرف-پاکستان-بلکہ-دنیا-کے-کئی-ممالک-میں-پھیلا-ہے-کنور-خلدون-شاہد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org