0
Wednesday 1 Apr 2020 10:39

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ بھی تبلیغی جماعت کی حمایت میں آ گئے

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ بھی تبلیغی جماعت کی حمایت میں آ گئے
اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے ارکان میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰٗہی بھی حمایت میں بولے پڑے۔ چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت سے کسی قسم کا ظلم اور زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، تبلیغی احباب پر ظلم و زیادتی کرکے اللہ کے غضب اور عذاب کو دعوت نہ دی جائے، تبلیغی جماعت دنیا بھر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت اور امن کی داعی ہے، تبلیغی جماعت کےاحباب دنیا کے ہر خطے میں اور ملک میں امن کے سفیر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، یہ ایسی جماعت ہے جس کی تبلیغ سے کہیں اور کبھی بھی کوئی انتشار نہیں پھیلا۔
 
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ بند کیا جائے، جو مہمان یہاں بیرون ممالک سے آئے ہیں، پنجاب پولیس اُن سے کسی قسم کی زیادتی نہ کرے، پنجاب پولیس تبلیغی جماعت کے حوالے سے اپنا رویہ ٹھیک کرے اور مہمانوں سے مجرموں جیسا ہتک آمیز برتاؤ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے جن احباب کو مسجدوں سے اٹھا کر تھانوں میں بند کیا گیا ہے اُنہیں فوری طور پر رہا کرکے مسجدوں یا تبلیغی مراکز میں منتقل کیا جائے اور مراکز و مساجد کو قرنطینہ قرار دے کر وہاں اُن کیلئے راشن کا بندوبست کیا جائے۔

دوسری جانب اس سے قبل ہزاروں زائرین کیساتھ تفتان بارڈر اور پھر دیگر شہروں میں قائم قرنطینہ مراکز میں جانوروں جیسے سلوک پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔ مبصرین کے مطابق ایسے لگتا ہے کہ پاکستان میں اہل تشیع کو تیسرے درجے کا شہری سمجھا جا رہا ہے، یہ تاثر انتہائی تشویشناک ہے جس کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی اور تمام پاکستانیوں کو ایک نظر سے ہی دیکھنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 853960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش