QR CodeQR Code

امریکی اراکین کانگریس کا ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

1 Apr 2020 11:07

برنی سینڈرز سمیت دیگر ارکان کی طرف سے امریکا کے وزیر خارجہ اور وزیرِ خزانہ کو خط لکھا گیا ہے۔ ارکان کانگریس کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ سخت پابندیاں ایران میں کورونا وائرس کی پھیلی ہوئی وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے 32 ارکینِ کانگریس نے ایران پر عائد پابندیاں معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ برنی سینڈرز سمیت دیگر ارکان کی طرف سے امریکا کے وزیر خارجہ اور وزیرِ خزانہ کو خط لکھا گیا ہے۔ ارکان کانگریس کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ سخت پابندیاں ایران میں کورونا وائرس کی پھیلی ہوئی وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔ کانگریس ارکان کا یہ بھی کہنا ہے ایران سے امریکا کا تنازع کورونا کی وبا سے پریشان معصوم لوگوں کی مدد میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔ واضح رہے کہ ایران وہ ایشیائی مسلم ملک ہے جو کورونا وائرس کی وبا سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 853972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853972/امریکی-اراکین-کانگریس-کا-ایران-سے-پابندیاں-ہٹانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org