0
Wednesday 1 Apr 2020 11:25

صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق صوابی کے نواحی علاقے میں چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے ملبے تلے دبنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ گذشتہ ماہ بھی صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 853984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش