0
Wednesday 1 Apr 2020 11:30

موجودہ صورتحال میں طبی عملے اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے، محمود خان

موجودہ صورتحال میں طبی عملے اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے، محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں طبی عملے اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے، ہمیں پولیس اور طبی عملے خدمات پر فخر ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ایس پی آپریشنز مردان وقار عظیم سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ اس موقع پر وزیراعلٰی محمود خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں طبی عملے اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے، ہمیں پولیس اور طبی عملے خدمات پر فخر ہے۔ مردان کے یونین کونسل منگا میں دوران ڈیوٹی ایس پی آپریشنز وقار عظیم کرل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 853986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش