0
Wednesday 1 Apr 2020 11:40

عوام کی حفاظت کیلیے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، چوہدری سرور

عوام کی حفاظت کیلیے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لیے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت کا ساتھ دیں۔ ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ سماجی میل جول میں فاصلے رکھ کر کورونا وائرس کی وبا کو شکست دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو راشن کی فراہمی کے لیے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے، حکومت غریب طبقے کو راشن کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ چوہدری سرور نے مزید کہا کہ یہ وقت تنقید کا نہیں قوم کی حفاظت اور مستحق طبقے کی مدد کرنے کا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات ضرورت مندوں کا بھی ساتھ دیں۔ گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ ہدایات کے مطابق اپنی حفاظت سے ہی ممکن ہے، عوام گھر میں بیٹھ کر ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے مستفید ہوں، اسپتال جانے سے بھی گریز کریں۔
خبر کا کوڈ : 853990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش