QR CodeQR Code

بجلی اور گیس کمپنیوں کی جانب سے شہریوں کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

1 Apr 2020 11:53

لیسکو اور سوئی ناردرن کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون ہے، مالی طور پر کمزور طبقے کے ذرائع آمدن محدود ہو چکے ہیں جس کے باعث بجلی اور گیس کے بل جمع نہ کروانے والے صارفین کے کنکنشن منقطع نہیں کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کورونا کے باعث لاک ڈاون میں بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے والے صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون ہے، مالی طور پر کمزور طبقے کے ذرائع آمدن محدود ہو چکے ہیں جس کے باعث بجلی اور گیس کے بل جمع نہ کروانے والے صارفین کے کنکنشن منقطع نہیں کئے جائیں گے۔ کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلوں کی عدم ادائیگی پر تا حکم ثانی کنکشن منقطع نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق کنکشن منقطع کرکے صارفین کو مشکلات میں نہیں دھکیل سکتے، معمولات زندگی بحال ہونے پر ریکوری کرلی جائے گی۔ سوئی ناردرن کمپنی نے کرونا وائرس کی وجہ سے کنکشن لگانے والی ٹیموں کو بھی کام سے روک دیا ہے جبکہ ٹیموں سے وابستہ ملازمین کو گھروں میں بھجوا دیا گیا ہے۔ ادھر لیسکو حکام نے بھی میٹر ریڈرز کو فیلڈ میں جانے سے روک دیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رواں ماہ کی ریڈنگ گزشتہ برس کے رواں ماہ کے مطابق اوسطاً ڈال دیں۔


خبر کا کوڈ: 853992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853992/بجلی-اور-گیس-کمپنیوں-کی-جانب-سے-شہریوں-کیلئے-بڑے-ریلیف-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org