QR CodeQR Code

پاکستانی قوم پاک فوج کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، فیاض چوہان

1 Apr 2020 12:19

اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس سے جاری ملکی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قابلِ تعریف کردار ادا کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کا کردار قابلِ تعریف ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس سے جاری ملکی صورتحال سے تعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قابلِ تعریف کردار ادا کر رہی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاک فوج کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے خلاف پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ فرنٹ فٹ پر کردار ادا کر رہی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ساری پاکستانی قوم پاک فوج کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 853996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853996/پاکستانی-قوم-پاک-فوج-کی-خدمات-کو-قدر-نگاہ-سے-دیکھتی-ہے-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org