QR CodeQR Code

ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کورونا کیخلاف جنگ کی فرنٹ لائن ہیں، عمران خان

1 Apr 2020 13:08

راولپنڈی میں کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا جائزہ لیا، وزیراعظم کو اسپتال کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء ابھی مزید بڑھنی ہے، کتنی بڑھے گی ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا۔ راولپنڈی میں کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا جائزہ لیا، وزیراعظم کو اسپتال کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دنیا میں ایک ساتھ وینٹی لیٹرز اور حفاظتی آلات کی طلب بڑھ گئی، چین نے مشکل وقت میں آلات کی فراہمی میں پاکستان کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ جنوری سے کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاری کر رہے تھے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کورونا کیخلاف جنگ کی فرنٹ لائن ہیں، حکومت ہیلتھ ورکرز کے پیچھے کھڑی ہے، پوری طرح ساتھ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 853997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853997/ڈاکٹرز-اور-پیرامیڈکس-کورونا-کیخلاف-جنگ-کی-فرنٹ-لائن-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org