0
Wednesday 1 Apr 2020 13:59

سندھ میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، 239 گرفتار، 73 مقدمات درج

سندھ میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، 239 گرفتار، 73 مقدمات درج
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 73 مقدمات درج کرکے 239 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے روکنے کہ پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 73 مقدمات درج کرکے 239 افراد کو گرفتار کر لیا۔ حیدرآباد پولیس نے 6 مقدمات درج کرکے 27 افراد، میرپورخاص پولیس نے 19 مقدمات درج کرکے 43 افراد، شہید بینظیر آباد پولیس نے 10 مقدمات درج کرکے 38 افراد، سکھر پولیس نے 19 مقدمات درج کرکے 77 افراد اور لاڑکانہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 8 مقدمات درج کرکے 28 افراد کو گرفتار کیا۔
خبر کا کوڈ : 854004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش