0
Wednesday 1 Apr 2020 14:03

بھارت میں تبلیغی جماعت کے ارکان کی تلاش

بھارت میں تبلیغی جماعت کے ارکان کی تلاش
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں تبلیغی جماعت کے تین روزہ اجتماع میں شریک 27 افراد میں کورونا وائرس کی تشخص کے بعد ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے ارکان کی تلاش اور انہیں قرنطینہ کرنے کا سلسلہ زور پکڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق اجتماع کے اختتام پر متعدد شرکا اپنے گھروں اور ریاستی شہر لوٹ گئے لیکن سنیکڑوں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے بعد نئی دہلی کے مغربی علاقے میں قائم ناظم الدین تبلیغی مرکز میں ہی رک گئے تھے۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کو مذکورہ مرکز کے پاس سے لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے علاقے سے ایک ہزار سے زیادہ تبلیغی جماعت کے ارکان کو مذکورہ علاقے سے بسوں کے ذریعے منتقل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 335 افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور باقی افراد کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا۔ اس ضمن میں حکام نے بتایا کہ گزشتہ دنوں جنوبی تلنگانہ ریاست میں 6 اور دہلی میں 3 سمیت تبلیغی جماعت کے کم از کم 10 ارکان انتقال کر گئے ہیں۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام میں تقریباً 8 ہزار تبلیغی شرکا نے حصہ لیا تھا جس میں سے ایک ہزار شرکا تلنگانہ ریاست سے تھے۔
خبر کا کوڈ : 854005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش