0
Wednesday 1 Apr 2020 14:19

کراچی میں اليکٹرانک مارکیٹس جمعرات 2 اپریل سے کھولنے کا اعلان

کراچی میں اليکٹرانک مارکیٹس جمعرات 2 اپریل سے کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کراچی اليکٹرانکس ڈيلر ايسوسی ايشن کے صدر نے جمعرات 2 اپریل سے مارکيٹيں کھولنے کا اعلان کر ديا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اليکٹرانکس ڈيلر ايسوسی ايشن کے صدر محمد رضوان نے کہا کہ کمشنر نے 15 دن کا نوٹیفیکيشن جاری کيا تھا، جس کی مدت ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو نوٹیفیکيشن کی مدت ختم ہوگئی ہے، اس لئے نيا نوٹيفیکيشن نہ آيا، تو 2 اپريل سے مارکيٹيں کھول ديں گے۔ محمد رضوان نے کہا کہ دکانداروں کے پاس بھی پيسے ختم ہوگئے ہيں، مال بِکے گا تو ہی گھر چلے گا، کیونکہ تنخواہيں دينے کے پيسے بھی نہيں ہیں۔ صدر الیکٹرانکس ڈیلر نے مطالبہ کیا کہ احتياطی تدابير کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

 
خبر کا کوڈ : 854009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش