0
Wednesday 1 Apr 2020 14:46

علامہ ساجد نقوی کا علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر اظہار تعزیت

علامہ ساجد نقوی کا علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علامہ قاضی غلام مرتضیٰ متحرک و فعال شخصیت کے مالک تھے، علامہ ساجد نقوی نے مرحوم و مغفور کے خانوادے سے تعزیت کی اور مغفرت کی دعا کی۔ واضح رہے کہ علامہ قاضی غلام مرتضیٰ پرنسپل جامعہ کلیۃ اہلبیت گذشتہ روز انتقال کرگئے تھے، مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے۔ علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے انتقال پر اہل علم و دانش نے اظہار افسوس کیا ہے اور ملک بھر سے طلاب و اساتذہ و علماء نے علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 854010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش