0
Wednesday 1 Apr 2020 14:30

قاضی غلام مرتضیٰ کی وفات ایک بہت بڑا سانحہ ہے، ثاقب اکبر

وہ اتحاد بین المسلمین کیلئے ہمیشہ سرگرم رہے، ملی یکجہتی کونسل
قاضی غلام مرتضیٰ کی وفات ایک بہت بڑا سانحہ ہے، ثاقب اکبر
اسلام ٹائمز۔ علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کی وفات ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ ان کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر نے علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے سانحہ ارتحال کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی غلام مرتضیٰ نے علم و تدریس کے شعبے میں بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ثانوی تعلیم اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے اداروں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔

ثاقب اکبر نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ خداوند کریم علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ملی یکجہتی کونسل کے راہنما ثاقب اکبر نے مرحوم کے اساتذہ کرام اور ساتھیوں کی خدمت میں بھی ہدیہ تعزیت پیش کیا ہے۔ یاد رہے کہ علامہ قاضی غلام مرتضیٰ جو کلیہ اہلبیت اور ٹیکنیکل کالج چنیوٹ کے سربراہ بھی تھے، گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔
خبر کا کوڈ : 854013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش