0
Wednesday 1 Apr 2020 15:27

طبی سامان بھیجنے پر امریکہ کا روس سے اظہار تشکر

طبی سامان بھیجنے پر امریکہ کا روس سے اظہار تشکر
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر ڈونلد ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس نے طبی سامان سے بھرا جہاز بھیجا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ روس کو ایسی صورتحال کا سامنا ہوا تو امریکہ بھی جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرے گا۔ خیال رہے کہ روسی صدر نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں امریکہ کو امداد کی پیشکش کی تھی۔ دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ نے ایران پر بھی پابندیاں ہٹانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات چار ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک سے 2 لاکھ چالیس ہزار تک اموات ہوسکتی ہیں۔ ڈاکٹر انتھونی فیوچی کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کم سے کم رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کورونا ٹاسک فورس کے ساتھ بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر کورونا  ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ بریفنگ کے دوران دکھائے چارٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار تک ہلاکتیں روکنا مقصد بتایا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 854014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش