0
Wednesday 1 Apr 2020 15:33

تجارتی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر قائم کردیا گیا، رزاق داود

تجارتی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر قائم کردیا گیا، رزاق داود
اسلام ٹائمز۔ مشیر تجارت رزاق داؤد کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے پربات ہوئی، ان کو بھر پور انداز میں جاری رکھنے کے خواں ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سینٹر میں روزانہ برآمدی و درآمدی امور پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ چھ بڑے ایوان صنعت و تجارت کے صدور تجارتی مشکلات پر اپنی آراء دیں گے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گجرانوالہ کے صدور شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خود تاجر برادری کے ساتھ رابطے کر کے مشکلات دور کریں گے، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹیشن اور سپلائی متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری اپنے متعلقہ چیمبرز  کے ذریعے رابطہ کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 854016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش