0
Wednesday 1 Apr 2020 16:21

روزانہ کی بنیاد پر کشمیر کاز کیلئے رابطے کررہا ہوں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو امیر جماعت اسلامی کا ٹیلی فون، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال
روزانہ کی بنیاد پر کشمیر کاز کیلئے رابطے کررہا ہوں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا ٹیلی فون، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کشمیر کاز کیلئے رابطے کر رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سینیٹر سراج الحق کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر کشمیر کاز کیلئے رابطے کررہا ہوں، تجاویز کی روشنی میں جلد عالمی فورمز پر دوبارہ اس مسئلے کو اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کشمیر کاز کیلئے کوششوں کو سراہتے ہیں۔
 
ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ ماہ سے لاک ڈاﺅن اور سرچ آپریشن جاری ہے، 18 ہزار نوجوانوں کو پکڑ کر بھارتی جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بند کشمیریوں کا اپنے عزیز و اقارب سے کوئی رابطہ نہیں۔ سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اس صورتحال پر بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور یورپی یونین کی توجہ دلائے۔
خبر کا کوڈ : 854022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش