QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا جمعہ کو 12 تا 3 بجے دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

1 Apr 2020 16:32

لاک ڈاؤن کے دوران کسی قسم کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ہر قسم کی ٹریفک اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے جمعہ 3 اپریل کو صوبے میں سہہ پہر 12 بجے سے 3 تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے جمعہ 3 اپریل کو صوبے میں سہہ پہر 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ فیصلہ پر عمل کروانے کیلئے پولیس حکام کو خصوصی ہدایت بھی کر دی گئی ہیں۔ فیصلہ نماز جمعہ کے اجتماعات محدود کرنے کیلئے کیا گیا ہے، جبکہ سندھ حکومت نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے مشاورت بھی کرلی ہے۔ جمعہ کو لاک ڈاؤن کے دوران کسی قسم کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ہر قسم کی ٹریفک اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی، سندھ حکومت کے احکامات پر محکمہ داخلہ باضابطہ اعلامیہ جاری کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 854024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854024/سندھ-حکومت-کا-جمعہ-کو-12-3-بجے-دن-مکمل-لاک-ڈاؤن-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org