0
Wednesday 1 Apr 2020 17:30

گھر گھر امدادی سامان پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، شہریار آفریدی

گھر گھر امدادی سامان پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، شہریار آفریدی
اسلام ٹائمز۔ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ گھر گھر امدادی سامان پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، یہ امتحان کی گھڑی ہے، ضرورت مندوں کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کورونا کے خلاف جنگ میں لگی ہے، اسے شکست ہوگی، ایک ہزار خاندانوں کو ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا ہے، 500 شاہد آفریدی اور 500 میری طرف سے دیں گے، افغان مہاجرین کو بھی ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا وزیراعظم بہت جلد افغان مہاجرین کیلئے بھی پیکج کا اعلان کریں گے، یو این کو خط بھی لکھا ہے، اسوقت افغان مہاجرین کیلئے بھی فنڈ اور پیکج کی ضرورت ہے، مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 854034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش