QR CodeQR Code

لاہور، میو ہسپتال میں کرونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا تجربہ کامیاب

1 Apr 2020 17:33

میو ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق اسپتال میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مریضوں پر ملیریا کی دوا ستعمال کی جا رہی ہے، میو ہسپتال لاہور میں 15 دن میں 8 مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں اور جو مریض صحت یاب ہو کر گئے ہیں ان پر دوا کا نتیجہ بظاہر کامیاب رہا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے میو ہسپتال میں کرونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا تجربہ کامیاب رہا ہے، مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ میو اسپتال کے سی او او ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق اسپتال میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مریضوں پر ملیریا کی دوا استعمال کی جا رہی ہے، میو ہسپتال لاہور میں 15 دن میں 8 مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں اور جو مریض صحت یاب ہو کر گئے ہیں ان پر دوا کا نتیجہ بظاہر کامیاب رہا۔ ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ چین میں ملیریا کی دوا کے استعمال کے بعد یہاں بھی فزیشن یہ دوا استعمال کر رہے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں ملیریا کی دوا پہلے سے موجود ہے۔ دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ حکومت نے ملیریا کی 50 ہزار سے زائد گولیاں مزید اسٹاک کر لی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں سے ملیریا کی دوا غائب ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ڈرگ اینڈ فوڈ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے مریضوں کے لیے مشروط طور پر ملیریا کی دوا استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 854035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854035/لاہور-میو-ہسپتال-میں-کرونا-کے-مریضوں-پر-ملیریا-کی-دوا-کا-تجربہ-کامیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org