QR CodeQR Code

کوئٹہ، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 46 افراد گرفتار، 69 دکانیں سیل

1 Apr 2020 17:49

چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر کے مطابق بلوچستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 158 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ 17 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ وزیراعلٰی بلوچستان کے مطابق مزید 64 مریضوں نے 14 روزہ قرنطینہ مکمل کرلیا جن کے ٹیسٹ آئندہ دو روز کے دوران کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزید 69 دکانیں سیل کرکے 46 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لاک ڈاؤن نویں روز میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث کارباری مراکز، ہوٹلز اور مارکیٹس بند ہیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر کے مطابق بلوچستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 158 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ 17 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
وزیراعلٰی بلوچستان کے مطابق مزید 64 مریضوں نے 14 روزہ قرنطینہ مکمل کرلیا جن کے ٹیسٹ آئندہ دو روز کے دوران کیے جائیں گے۔ دوسری جانب پاک ایران تفتان سرحد 39 ویں روز جبکہ پاک افغان سرحد 31ویں روز بھی بند ہے۔ بلوچستان کے 3 قرنطینہ سینٹرز میں 367 افراد مقیم ہیں جن کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 854043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854043/کوئٹہ-لاک-ڈاؤن-کی-خلاف-ورزی-پر-46-افراد-گرفتار-69-دکانیں-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org