QR CodeQR Code

بلوچستان میں دودھ کی دکان 2 بچوں سمیت سیل

1 Apr 2020 18:20

بچوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران دودھ کی دکان کھولنے کی اجازت ہے، جس پر عملے نے بچوں سميت دکان سیل کر دی۔ اس کے بعد اہل علاقہ نے مداخلت کرکے دکان کا تالا توڑ کر بچوں کو باہر نکالا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دودھ دہی کی دکان کو دو بچوں سمیت سیل کر دیا گيا۔ ضلع کچھی ميں انتظامیہ نے دکان کو بند کروانا چاہا تو دکان چلانے والے بچوں نے بند کرنے سے انکار کر ديا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران دودھ کی دکان کھولنے کی اجازت ہے، جس پر عملے نے بچوں سميت دکان سیل کر دی۔ اس کے بعد اہل علاقہ نے مداخلت کرکے دکان کا تالا توڑ کر بچوں کو باہر نکالا۔
 


خبر کا کوڈ: 854052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854052/بلوچستان-میں-دودھ-کی-دکان-2-بچوں-سمیت-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org