0
Wednesday 1 Apr 2020 18:23

امریکہ میں ماسک کی شدید قلت، ٹرمپ کا لوگوں کو سکارف پہننے کا مشورہ

امریکہ میں ماسک کی شدید قلت، ٹرمپ کا لوگوں کو سکارف پہننے کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں ماسک کی شدید قلت پیدا ہو گئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا۔ امریکا میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں اب تک اپنے قدم رکھ چکا ہے جس کی وجہ سے وہاں فیس ماسک، سینی ٹائزرز، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی آلات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس صورت حال کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وائرس سے بچنے کے لیے اسکارف بھی پہن سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ آپ ماسک خرید سکتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے پاس اسکارف ہوں گے اور آپ ماسک کی جگہ ان اسکارف کو بھی پہن سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ چکی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک امریکہ میں ایک لاکھ 89 ہزار 633 افراد کرونا وائرس سے ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش