0
Wednesday 1 Apr 2020 18:47

اسلام آباد کے خواجہ سرا اپنی کمیونٹی کی مدد کیلئے خود نکل پڑے

اسلام آباد کے خواجہ سرا اپنی کمیونٹی کی مدد کیلئے خود نکل پڑے
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے تیسری جنس بھی مالی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ ایسے میں دوسروں پر بوجھ بننے کے بجائے خواجہ سرا اپنی کمیونٹی کی مدد کیلئے خود نکل پڑے اور مستحق ساتھیوں میں راشن تقسیم کرنے کی مہم شروع کر دی۔ اسلام آباد میں لاک ڈاؤن سے لوگ گھروں تک محدود ہوئے تو دیہاڑی داروں کے ساتھ خواجہ سراؤں کے ڈیروں پر بھی مالی پریشانیوں نے ڈیرے ڈال دیئے۔ مخیر حضرات کی نظروں سے اوجھل طبقے کی مدد کیلئے خواجہ سرا خود میدان میں آگئے اور اپنی برادری کے مستحقین تک راشن اور دیگر سامان پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے کام بند ہے، ایسے میں ساتھیوں کی مدد کرنا ہمارا فرض بنتا ہے۔ امداد وصول کرنے والے خواجہ سرا کڑے وقت میں کام آنے والوں کے شکرگزار ہیں۔ کرونا کے باعث کام کاج تو بند ہے، لیکن قوم کا ہر طبقہ دوسروں کی مدد کے جذبہ سے سرشار ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 854061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش