0
Wednesday 1 Apr 2020 20:58

کرونا وائرس، گلگت سے 2، نگر سے 1 کیس رپورٹ، جی بی میں مجموعی تعداد 187

کرونا وائرس، گلگت سے 2، نگر سے 1 کیس رپورٹ، جی بی میں مجموعی تعداد 187
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 3 نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی تعداد 187 ہو گئی۔ محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بدھ کے روز 52 نمونوں کے نتائج جاری کیے گئے، جن میں سے 3 مریضوں کے مثبت اور 49 مریضوں کے منفی نتائج نکلے ہیں۔ نئے مریضوں میں 2 کا تعلق ضلع گلگت اور ایک کا تعلق ضلع نگر سے ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مجموعی متاثرین میں ضلع نگر کے 68، گلگت کے 33، سکردو کے 49، شگر کے 17، کھر منگ کے 10 اور ضلع گانچھے و ضلع استور کے دو دو مریض شامل ہیں جبکہ ایک ڈاکٹر اور ایک پیرامیڈیکل سٹاف شہید اور 4 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش