QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے تاجروں کو کل مارکیٹیں کھولنے سے منع کردیا

1 Apr 2020 21:03

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق جو پابندی کی خلاف ورزی کرے گا وہ نتائج بھگتے گا، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے میں مصروف ہیں، ہمیں دیگر مسائل میں نہ الجھایا جائے میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ بلیک میل کرنے والے تاجروں کا بائیکاٹ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کے تاجروں کو کل مارکیٹیں کھولنے سے سختی سے منع کیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹ کھولنے کا اعلان شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، کسی کو من مانی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق جو پابندی کی خلاف ورزی کرے گا وہ نتائج بھگتے گا، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے میں مصروف ہیں، ہمیں دیگر مسائل میں نہ الجھایا جائے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ بلیک میل کرنے والے تاجروں کا بائیکاٹ کرے۔ خیال رہے کہ کراچی کی چند تاجر تنظیموں نے صوبائی حکومت سے مارکیٹین کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 854083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854083/سندھ-حکومت-نے-تاجروں-کو-کل-مارکیٹیں-کھولنے-سے-منع-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org