QR CodeQR Code

گلگت، ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں 300 روپے تک کی کمی

1 Apr 2020 21:40

11.8 کلو گرام گیس سلنڈر کی قیمت 2000 سے کم کر کے 1900 روپے، 15 کلو گرام گیس سلنڈر کی قیمت 2600 روپے سے کم کر کے 2410 روپے اور 45 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 7700 روپے سے کم کر کے 7310 روپے کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ایک سو روپے سے 300 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ ایل پی جی گیس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 11.8 کلو گرام گیس سلنڈر کی قیمت 2000 سے کم کر کے 1900 روپے، 15 کلو گرام گیس سلنڈر کی قیمت 2600 روپے سے کم کر کے 2410 روپے اور 45 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 7700 روپے سے کم کر کے 7310 روپے کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب گیٹکو کمپنی کے مارکیٹنگ منیجر شبیر احمد کے مطابق  11.8 کلو گرام گیس سلنڈر کی قیمت 1800 روپے، 15 کلو گرام گیس سلنڈر کی قیمت 2250 روپے اور 45 کلو گرام گیس سلنڈر کی قیمت 6900 روپے کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 854084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854084/گلگت-ایل-پی-جی-گیس-کی-قیمتوں-میں-300-روپے-تک-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org