0
Wednesday 1 Apr 2020 21:07

کورونا وائرس، مقبوضہ کشمیر میں دس سالہ کمسن لڑکے سمیت 6 نئے مثبت کیسز سامنے آئے

کورونا وائرس، مقبوضہ کشمیر میں دس سالہ کمسن لڑکے سمیت 6 نئے مثبت کیسز سامنے آئے
 اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے ایک دس سالہ کمسن لڑکے سمیت 6 نئے مثبت کیسز سامنے آئے جس سے جموں وکشمیر میں متاثرین کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر سرینگر کے ایک نجی ہوٹل میں 14 روز تک قرنطینہ میں رہنے کے بعد 78 افراد پر مشتمل ایک گروپ کو اپنے گھروں کے لیے روانہ کر دیا۔ کشمیر میں کورونا وائرس کے ایک دس سالہ کمسن لڑکے سمیت 6 نئے مثبت کیسز سامنے آئے جس سے جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے ان میں سے 43 کشمیر میں جبکہ 12 جموں میں درج ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے کشمیر صوبے میں 6 نئے مثبت واقعات کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس میں ایک دس سالہ لڑکا بھی شامل ہے، جس نے ایک متاثرہ شخص کو گلے لگایا تھا۔ جموں میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہے۔ لداخ میں پچھلے 12 دنوں میں کوئی نیا کیس درج نہیں ہوا ہے۔
 
حکومتی عہدیداروں نے یہ روک تھام مثبت واقعات میں اضافے کی وجہ مکمل طور پر لاک ڈاون کے علاوہ سرینگر لہیہ روڈ کی بندش کو قرار دیا ہے۔ جموں میں کورونا وائرس کی تشخیص میں مصروف ڈاکٹر ہی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا جس کے بعد جموں میڈیکل کالج ہسپتال کی مائیکرو بیالوجی لیب میں تعینات تمام 38 طبی و نیم طبی عملہ کے ٹیسٹ کئے گئے تاہم ان سب کی رپورٹ منفی آئیں۔ مذکورہ ڈاکٹر لیب میں سمپل کولیکشن ٹیم کا حصہ ہیں جنہیں اب آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ سرینگر کے ایک نجی ہوٹل میں چودہ روز تک قرنطینہ میں رہنے کے بعد 78 افراد پر مشتمل ایک گروپ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر حنیف بلخی نے منگل کو اپنے گھروں کے لئے روانہ کر دیا۔ یہ پہلا ایسا گروپ ہے جس نے قرنطینہ کی چودہ روزہ مدت مکمل کی ہے۔ اس گروپ میں شامل سبھی لوگ صحتمند ہیں اور کسی بھی فرد میں کورونا وائرس جیسی علامات نہیں پائی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش