0
Wednesday 1 Apr 2020 22:08

سانگھڑ میں تبلیغی جماعت کے 46 افراد کو مقامی مسجد میں قرنطینہ کردیا گیا

سانگھڑ میں تبلیغی جماعت کے 46 افراد کو مقامی مسجد میں قرنطینہ کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سانگھڑ بھر میں تبلیغی جماعت کے 46 افراد کو مقامی مسجد میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی نے سماجی تنظیم آر ڈی ایف تنظیم کی جانب سے پولیس کے نوجوانوں کے لئے مہیا کی گئی کٹس میں صابن اور تولیے شامل ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی نے سماجی ادارے آر ڈی ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن پر دو ہزار سے زائد پولیس کے نوجوان و افسر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی مہم کو بھی عام عوام تک پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ضلع بھر میں تبلیغی جماعت کے مختلف مقامات پر 46 افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے جن کا تعلق کے پی کے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افراد کو مختلف مساجد میں چودہ دن کے لئے قرنطینہ کیا گیا ہے، پولیس سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہے، جب کہ مقامی افراد بھی تبلیغی جماعت کے افراد کی دیکھ بحال کر رہے ہیں اور کھانا بھی مہیا کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او سانگھڑ عبدالرشید چانیو، کالمسٹ نواز کنبھر، اور سماجی تنظیم آر ڈی ایف کہ پردیپ کمار بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 854093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش