0
Wednesday 1 Apr 2020 22:10

بھارت، نقل مکانی روکنے کیلئے 6 لاکھ افراد کو ریلیف کیمپوں میں پناہ دی گئی

بھارت، نقل مکانی روکنے کیلئے 6 لاکھ افراد کو ریلیف کیمپوں میں پناہ دی گئی
اسلام ٹائمز۔ لاک ڈاؤن کے بعد بے روزگار ہونے والے مزدوروں اور غریب شہریوں کی افراتفری اور وطن لوٹنے کی کوششوں پر قابو پاتے ہوئے بھارتی حکومت نے ملک میں بھر میں 21 ہزار ریلیف کیمپوں میں 6 لاکھ افراد کو پناہ دی گئی ہے۔ یہ اطلاع آج بھارتی وزارت داخلہ نے دی۔ بھارتی وزارت داخلہ میں جوائٹ سیکریٹری پنیہ سلیلا سری واستو نے نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن میں بے گھر ہوجانے والے یا اپنے وطن لوٹنے کی کوشش کرنے والے افراد کے لئے نہ صرف مذکورہ ریلیف کیمپوں میں رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے بلکہ ان کیمپوں سے مجموعی طور پر 23 لاکھ افراد کو کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ ریاستی حکومت کے تعاون سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ پر نظر رکھ رہی ہے اور اب تک حالات اطمینان بخش ہیں۔
 
پنیہ سلیلا کے مطابق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مرکزی وزارت داخلہ کو فراہم کی گئی معلومات کے مطابق 21 ہزار 64 کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور ان میں  6 لاکھ افراد کو پناہ دی گئی ہے۔ ان کے علاوہ 23 لاکھ افراد کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سہولت غریبوں، بے سہارا افراد اور مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں کے علاوہ ان لوگوں کو بھی فراہم کی جارہی ہے جن کے پاس سر چھپانے کی جگہ ہے مگر انہیں غذا کی ضرورت ہے۔ ان کے علاوہ ان لوگوں کو بھی ریلیف کیمپوں سے کھانا فراہم کیا جارہا ہے جو اپنی منزل مقصود پہنچ تو گئے ہیں مگر انہیں گھر نہیں جانے دیا گیا اور قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ واضح  رہے کہ لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی بے روزگار ہونے والے لاکھوں مزدوروں نے پیدل ہی شہروں سے گاؤں کا رخ کرلیا تھا جس کی وجہ سے شاہراہوں میں بھیڑ لگ گئی تھی اور لاک ڈاؤن کا مقصد ہی فوت ہوتا نظر آرہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 854095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش