0
Wednesday 1 Apr 2020 22:28

ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ مرکز میں 121 لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں، اجمل وزیر

ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ مرکز میں 121 لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں، اجمل وزیر
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کورونا وائرس کے متعلق پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صوبائی مشینری مکمل متحرک ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے آج خصوصی اجلاس کی صدارت کی ہے۔ کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صوبے کے مختلف اضلاع کے دورے شروع کریں گے۔ گندم اور آٹے کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے، صوبے میں وافر ذخائر موجود ہیں۔ تمام صوبے میں تمام اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ مرکز میں 121 لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز صحت مند بندوں کو ریسکیو کریں گے۔ 121 لوگ کل اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔ صحتیاب افراد میں خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں کے لوگ ہیں۔ صوبے میں عوام اپنی بساط کے مطابق تعاون کر رہے ہیں۔ صوبائی و وفاقی حکومت کل سے پیکج کے لیے اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 854098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش