QR CodeQR Code

ضلع کرم کے علاقہ صدہ میں 2 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

1 Apr 2020 22:45

کیس منظر عام پر آنے کے بعد صدہ انتظامیہ نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا اور مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقہ صدہ میں بھی دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، یوں ضلع کرم میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ کیس منظر عام پر آنے کے بعد صدہ انتظامیہ نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا اور مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ ڈی پی او ضلع کرم محمد قریش خان نے بتایا ہے کہ کرم پولیس پاراچنار اور صدہ میں 100 پولیس جوانوں پر مشتمل اینٹی وائرس فورس کا قیام عمل میں لائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 854104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854104/ضلع-کرم-کے-علاقہ-صدہ-میں-2-افراد-کرونا-وائرس-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org