0
Wednesday 1 Apr 2020 22:56

ڈسکہ میں بزرگ شہری نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

ڈسکہ میں بزرگ شہری نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی
اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں بزرگ شہری نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے سڑک پر ملنے والی رقم حقدار تک پہنچانے کیلئے انتظامیہ کے حوالے کردی۔
تفصیلات کے مطابق 70 سالہ بزرگ عبدالحمید راشن کی تلاش میں ڈسکہ شہر آئے تھے کہ انہیں سڑک پر 2 لاکھ 70 ہزار ملے، جو انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے حوالے کر کے گزارش کی کہ رقم اصل مالک تک پہنچا دی جائے۔ اسٹنٹ کمشنر نے رقم حقدار تک پہنچانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بزرگ کو خراج تحسین پیش کیا کہ اس کٹھن وقت اور خود کو ضرورت درپیش ہونے کے باوجود  انہوں نے اپنے نفس پر قابو رکھا اور ایمانداری کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔
 
خبر کا کوڈ : 854107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش