QR CodeQR Code

قرنطینہ سنٹرز میں موجود صحتمند افراد کو فوری گھروں کو واپس بھیجا جائے، علامہ تصور جوادی

1 Apr 2020 23:16

ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایران سے آئے طلاب اور زائرین جنہیں اسوقت تک میرپور قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے، پچھلے دس روز سے ابھی تک انکے ٹیسٹ کی رپورٹس نہیں مل سکیں، ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین اور طلاب کی رپورٹس انکو فراہم کی جائیں نیز جنکی رپورٹس نیگیٹو ہیں انکو گھر بھیجا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران سے آئے طلاب اور زائرین جنہیں اس وقت تک میرپور قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے، پچھلے دس روز سے ابھی تک ان کے ٹیسٹ کی رپورٹس نہیں مل سکیں، ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین اور طلاب کی رپورٹس ان کو فراہم کی جائیں نیز جن کی رپورٹس نیگیٹو ہیں، ان کو گھر بھیجا جائے۔ آزاد کشمیر کا خطہ اس وقت تک کرونا جیسی موزی وبا سے کافی حد تک پاک ہے۔ جن لوگوں کو قرنطینہ سینٹرز میں رکھا گیا ہے، حکومت، انتظامیہ و محکمہ صحت فوری طور پر مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کروا کر جن لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آۓ ہیں، انہیں آئیسولیشن میں رکھیں، باقی افراد کو ان کے گھروں کو بھیجیں۔

ان خیالات کا اظہار علامہ تصور نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلین آزاد کشمیر نے وحدت سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرنطینہ سینٹر میں موجود طلاب کے والدین اور زائرین کے متعلقین سخت اذیت سے دوچار ہیں۔ اگر یہ مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو یہ ایک طرف حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی شمار ہوگا تو دوسری طرف عوام میں شدید مایوسی پھیلے گی۔ لہٰذہ قرنطینہ سینٹرز میں موجود مشتبہ متاثرین خواہ زائرین ہوں یا کسی بھی علاقے یا ملک سے آئے ہوں، انہیں فوری طور پر ٹیسٹ کے مرحلے سے گزار کر گھر بھیجا جائے۔


خبر کا کوڈ: 854109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854109/قرنطینہ-سنٹرز-میں-موجود-صحتمند-افراد-کو-فوری-گھروں-واپس-بھیجا-جائے-علامہ-تصور-جوادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org