QR CodeQR Code

ملک کا نام روشن کر دیا

ایران میں مقیم پاکستانی کمیونٹی انسداد کرونا مہم میں ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ مصروف عمل

1 Apr 2020 23:04

وائس آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی مزید روک تھام کیلئے ماسک وغیرہ کی مزید بہت زیادہ ضرورت ہے، ہم محدود وسائل ہونے کیوجہ سے کچھ ہی چیزیں ضرورتمندوں تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایران میں موجود پاکستانی شہری مکمل طور پر محفوظ اور صحت و سلامت ہیں، پاکستانی کمیونٹی مختلف میدانوں میں کرونا انسداد مہم میں ایرانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران میں مقیم پاکستانی اسٹوڈنٹس نے مخیرین کی مدد سے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی قم کے طلباء کے درمیان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے فری میڈیسن تقسیم کر دیں۔ آوای پاکستان کے سیکرٹری جنرل شجاعت جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد سے ہی مختلف پہلوؤں کے ذریعے لوگوں کی خدمت کرنے میں مصروف عمل تھے، لیکن طلباء کی مختلف مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے منظم اور موثر طریقے سے طلباء کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی وجہ مخیرین کے ذریعے میڈیسن کی جمع آوری کے سلسلے کو آگے بڑھایا۔ الحمداللہ لوگوں نے استقبال کیا اور 650 سے زیادہ میڈیسن پیک 20 میلین تومان کی لاگت سے غیر ایرانی طلباء میں تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیسن پیک کی پیکنگ تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ پاکستانی طلباء کی شراکت سے وجود میں آئی اور یہ میڈیسن پیک متعلقہ نام لکھوانے والوں تک پہنچائے گئے ہیں۔

وائس آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی مزید روک تھام کیلئے ماسک وغیرہ کی مزید بہت زیادہ ضرورت ہے، ہم محدود وسائل ہونے کی وجہ سے کچھ ہی چیزیں ضرورت مندوں تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایران میں موجود پاکستانی شہری مکمل طور پر محفوظ اور صحت و سلامت ہیں اور پاکستانی کمیونٹی مختلف میدانوں میں کرونا انسداد مہم میں ایرانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جعفری نے کہا ہم نے اس مدد رسانی کے ساتھ وائس آف پاکستان میں طلباء اور ان کی فیملی کے درمیان صحیفہ سجادیہ کی ساتویں دعا کے مقابلہ حفظ کا آغاز کر دیا ہے اور نام لکھوانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آخر میں جعفری نے اس اعلان کے ساتھ کہ یہ خدا پسندانہ کام اگرچہ طلباء پاکستان مقیم قم کی جانب سے جاری ہے اور ہم دوسرے میدانوں کی طرح اس بحران پر قابو پانے کیلئے ایرانی غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 854115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854115/ایران-میں-مقیم-پاکستانی-کمیونٹی-انسداد-کرونا-مہم-ایرانی-بھائیوں-کے-شانہ-بشانہ-مصروف-عمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org