QR CodeQR Code

ہم سے کوئی عمل ایسا سرزد نہ ہو جو اللہ کی ناراضگی کا سبب بنے، حاجی حنیف طیب

2 Apr 2020 17:49

رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خدا کی مخلوق کی بھرپور خدمت کرتے ہوئے اپنے رب کو راضی کریں، اپنے رویے اور لہجے میں شائستگی پیدا کرکے لوگوں سے پیش آئیں، اگر آپ مخلوق خدا کی داد رسی کرنے میں کامیاب ہوگئے تو سمجھ لیں کہ اللہ کریم بھی آپ سے راضی ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز ۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے المصطفیٰ کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ ہمارے تمام ممبرز یہ بات اچھی طرح ذہین نشین رکھیں کہ ہماری تمام تر خدمات صرف اللہ کی رضا کیلئے ہیں، ہم سے کوئی عمل ایسا سرزد نہ ہو جو اللہ کی ناراضگی کاسبب بنے، ہم جذبہ خدمت انسانیت کے تحت میدان عمل میں ہیں، ہمارے ہر ساتھی کے جانب سے مخلوق خدا کی عزت نفس مجروع کئے بغیر انکی ہر ممکن مدد انکی دہلیز پرجاکر کی جانی چاہیئے، کسی بھی صورت میں کسی بھی انسان کو بغیر رنگ و نسل ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہوکر خدمت کرنی ہے، اس وقت عالمی وباء سے ہمارا ملک بھی بری طرح سے متاثر ہے اور خاص کر وہ لوگ جو یومیہ اُجرت پہ کام کاج کرکے اپنے گھروں کی کفالت کرتے ہیں، وہ اِن حالات میں شدید متاثر ہورہے ہیں۔

حاجی حنیف طیب نے کہا کہ میرے ساتھیوں آپ عظیم لوگ ہو جن کو اللہ رب عزت نے اپنے بندوں کی خدمت کیلئے چنا ہے، ان مخصوص حالات میں آپ کے پاس بھرپور موقع ہے، اپنے رحیم و کریم رب کو راضی کرنے کا، تو ایسے میں جذبہ خدمت سے سرشار ہوکر خدا کی مخلوق کی بھرپور خدمت کرتے ہوئے اپنے رب کو راضی کریں، اپنے رویے اور لہجے میں شائستگی پیدا کرکے لوگوں سے پیش آئیں، اگر آپ مخلوق خدا کی داد رسی کرنے میں کامیاب ہوگئے تو سمجھ لیں کہ اللہ کریم بھی آپ سے راضی ہوجائے گا۔ حاجی محمد حنیف طیب نے خطاب میں عوام سے اپیل کی کہ گھروں میں بیٹھ کر قرآن مجید کی تلاوت کریں، دورود شریف، کلمہ، استغفار اور اس وباء سے نجات اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کریں۔


خبر کا کوڈ: 854131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854131/ہم-سے-کوئی-عمل-ایسا-سرزد-نہ-ہو-جو-اللہ-کی-ناراضگی-کا-سبب-بنے-حاجی-حنیف-طیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org