QR CodeQR Code

اسرائیلی وزیر صحت اہلیہ سمیت کرونا کا شکار

2 Apr 2020 06:02

اسرائیلی وزیر صحت "یاکوو لیٹزمین" کیطرف سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ دیا گیا کرونا تشخیصی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے جسکے بعد اب ان دونوں کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کے ترجمان نے میڈیا کے سامنے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر صحت کے کرونا وائرس کی مرض میں مبتلا ہو جانے کی اطلاع اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو بھی پہنچا دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر صحت کو اہلیہ سمیت کرونا وائرس کا مرض لاحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر صحت یاکوو لیٹزمین کی طرف سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ دیا گیا کرونا تشخیصی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد اب ان دونوں کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کے ترجمان نے میڈیا کے سامنے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر صحت کے کرونا وائرس کی مرض میں مبتلا ہو جانے کی اطلاع اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو بھی پہنچا دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 854133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854133/اسرائیلی-وزیر-صحت-اہلیہ-سمیت-کرونا-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org